• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل، چوری اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، قتل، چوری و ڈکیتی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، 4اشتہاری گرفتار، تفصیلات کے مطابق اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن سکواڈ نے 15سے زائد چوری کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، کینٹ پولیس نے ملزم زبیر سے 1040گرام چرس ،مظفر آباد پولیس نے ملزم شہزاد سے 1100گرام چرس اور قادر پورراں پولیس نے ملزم غلام حیدر سے 1100گرام بھنگ برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، کینٹ پولیس نے شہری کے اکاؤنٹ سے ہزاروں کی رقم نکال کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، حادثات کے مختلف واقعات میں دو افراد کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، سٹی شجاع آبادپولیس نے اتائی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، مظفر آباد پولیس نے دوران تفتیش زیر حراست ملزم سے پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ گلگشت پولیس نےسرکاری سیل کو ڈی سیل کرکے تعمیراتی کام کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،کینٹ پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ گلگشت پولیس نے بلیک شیشے والی گاڑی کو روکنے پر اہلکار کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید