• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیضانِ مدینہ ملتان میں سنتوں بھرا بیان اور دستارِ فضیلت کی تقریب 16 جنوری کو ہو گی

ملتان (پ ر) دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ایک عظیم الشان دینی و روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن، مسلمہ عالمِ دین حضرت حاجی محمد سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔یہ روح پرور اجتماع جمعہ 16 جنوری 2026ء، بروز جمعہ، بعد نمازِ عشاء رات 8:00 بجے منعقد ہوگا۔اجتماع کے موقع پر درسِ نظامی، حفظِ قرآن، ناظرہ اور دیگر دینی کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے دستارِ فضیلت اور اسناد کی تقسیم بھی کی جائے گی۔دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول ﷺ، علمائے کرام، اساتذہ اور عوام الناس سے اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
ملتان سے مزید