ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ صدر جلالپور پیروالہ میں درج ملزم کاشان کو 3 بور پستول اور 3 عدد گولیاں برآمد ہونے کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔