• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالی 16 سالہ لڑکی کو شوہر کے حوالے کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے شاہدہ بی بی کی رٹ درخواست پر پولیس کے ذریعے اس کی 15 سالہ بیٹی مہوش کو برآمد کرکے دارالامان بھجوادیا تھا۔تاکہ میڈیکل بورڈ اس کی عمر کا تعین کرسکے۔ میڈیکل بورڈ نے اس کی عمر 14 سے 16 سال کے درمیان بیان کی ہے۔شاہدہ بی بی کے وکیل عرفان شہزاد چانڈیہ نے موقف اختیار کیا کہ مروجہ قانون کے تحت اس کی شادی نہیں ہوسکتی۔اور ابھی نابالغ کے زمرے میں آتی ہے۔لیکن مہوش اپنے مبینہ شوہر شاکر حجانہ کے ساتھ جانے پر بضد تھی چنانچہ عدالت نے اسے اس کے شوہر کے ہمراہ بھجوادیا اور پیٹیشنر کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
ملتان سے مزید