کوئٹہ( پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ و تربت میں حکومت ،پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ اتھارٹی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام گرین بس سروس کے دونوں شہروں میں 21 بسوں کے اضافے کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور اسے عام آدمی کی سفری سہولت کے لئے نیک شکون قرار دیا گیا ۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر عبدالمجید بادینی اورسیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ کی بھرپور کوششوں کے نتائج و ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ ٹریفک وآلودگی کے مسائل عوام کی پریشانی کودیکھتے ہوئے کوئٹہ تربت کی گرین بسوں کی طرح ڈویژنل ہیڈکوارٹرزژوب پشین خضدارلورالائی نصیرآباد جعفرآبادگوادرحب سے کراچی تک ودیگر بڑے اضلاع میں بھی گرین بسیں شروع کریں، جماعت اسلامی پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی سے سابق پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالمجیدبادینی کی طرح عوام کی سہولیات کیلئے شعبہ ٹرانسپورٹ میں اصلاحات لائیں گے ،عوام بھی گرین بسوں کاخیال رکھیں ،انہوں نے کہا کہ بسوں کی طرح دیگرپبلک ٹرانسپورٹ کوبھی ٹھیک کیا جائے گاتوعوام کے پریشانی میں مزیدکمی آسکتی ہے۔