• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان /کرغزستان کا مئی میں مشترکہ بین الحکومتی کمیشن اجلاس کی تیاری پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان اور کرغزستان نے مئی میں مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے پانچویں اجلاس کی تیاری پر اتفاق کیا ہے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں کرغزستان کے سفیر آوازبیک اتاخانوف نے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور وزارت تجارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کرغز سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان و کرغزستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان برادرانہ تعلقات کو ایک جامع اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کو باہمی فائدہ پہنچے۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید