• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد حسن کے بیٹے کیخلاف منشیات برآمدگی کےمقدمہ میں حتمی چالان جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ /جوڈیشل کمپلیکس میں معروف اداکار ساجد حسین کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کےمقدمہ میں پولیس نے حتمی چالان جمع کرادیا، جیل حکام نے منگل کو ملزم ساحر حسن کو عدالت پیش کیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ شہزاد خواجہ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرایا گیا اس موقع پر عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کی جائیگی،عدالت نے فرد جرم کے لیئے 30 اپریل مقرر کردی۔
اہم خبریں سے مزید