• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن نے جماعت الاخوان المسلمون پر پابندی لگادی

اردن کے وزیر داخلہ امان میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
اردن کے وزیر داخلہ امان میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

اردن نے جماعت الاخوان المسلمون پر پابندی عائد کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ مازان فرایا کا کہنا ہے کہ الاخوان المسلمون پر عائد پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اخوان المسلمون کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔  

اردن کے وزیر داخلہ مازان فرایا نے کہا کہ ملک میں الاخوان المسلمون کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا، پابندی کا اطلاق الاخوان المسلمون سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پر ہوگا۔ 

انھوں نے کہا کہ الاخوان المسلمون کی سوچ اور فکر کی ترویج ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ 

 اردن کے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی پھیلانے کی سازش میں الاخوان المسلمون کا ملوث ہونے کے پختہ شواہد ملے ہیں۔ 

اردنی حکام کے مطابق ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد زیر حراست ہیں۔ 

اردن کے وزیر داخلہ مازان فرایا نے کہا کہ زیر حراست ملزمان نے جماعت اخوان المسلمین سے وابستگی کا اعتراف کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید