کراچی(اسٹاف رپورٹر)حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے خطےّ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنی پوری حر جماعت کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان کے دفاع , سلامتی اور اس کے استحکام کے لئے ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں - بدھ کی شب انھوں نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لئے ہر چیز پر مقدم ہے، کسی بھی نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے - انھوں نے کہا اختلافی سیاسی معاملات کو ہم بعد میں دیکھ لیں گے یہ وقت سیاست کا نہیں پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے - پیر صاحب پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے خطرات اور چیلنجوں سے محفوظ رکھے۔