کوئٹہ (خ ن)ڈی سی کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت روٹی کی قیمت میں کمی اور خلاف ورزی کرنے والےتندور مالکان کے خلاف کاروائی کےحوالے سے اہم اجلاس ہواجس میں سٹی، صدر، کچلاک اور سریاب کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے تندوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیںجو بھی تندور مہنگی روٹی فروخت کرے گااس کے تندور کو فوری طور پر سیل کرکے دکاندار کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔