کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملک سیفٹی ٹیموں کی کاروائیاں جاری،غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کو جرمانے تفصیلات کے مطابق دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کی ایئرپورٹ روڈ ,بروری روڈ اے ون سٹی فیز 1 اینڈ 2 میں قائم ملک شاپس کی چیکنگ اس دوران2 ملک شاپس مراکز مالکان کو جرمانہ جبکہ 4 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراءکیا گیاجرمانہ کردہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ میں پانی کی وافر مقدار مکس کرنے پر 2 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ 4 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔