• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 ISPR کے ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں نوجوانوں کی قومی تربیت کا عمل جاری

گوادر( اے پی پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامعہ (آئی ایس پی آر)کے تحت جاری ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں ملک بھر میں نوجوانوں کی قومی تربیت کا عمل جاری ہے۔آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت گوادر کے طلبا نے گوادر نیول بیس اور میرین ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا، دورے کا مقصد شرکا کو زمینی حقائق، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر طلبا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہ راست سیشنز اور نیول بیس کے مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے۔طلبا کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے اور دفاعی اداروں کی صلاحیتوں کو قریب سے سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں کوئٹہ کی مختلف جامعات کے بھی 150 طلبا و طالبات کو شوٹنگ رینج اور پاکستان گیلری کا دورہ بھی کروایا گیا۔طلبا نے آئی ایس پی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، طلبا نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید