کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جیل روڈ ہدہ و اطراف کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال ابتر، تجاوزات کی بھر مار، لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا، تفصیلات کے مطابق جیل روڈ ہدہ وگردونواح کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے دوسری جانب جیل روڈ میں تجاوزات کی بھر مار ہے دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے سڑک کے دونوں اطراف قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کاپیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیا ہے جبکہ تجاوزات کے باعث صبح شام اور رات کے اوقات میں گاڑیوں کی بھی طویل اور لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور علاقے میں صفائی کی صورتحال اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔