• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار اختر مینگل و دیگر کا اظہار تعزیت

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے پارٹی رہنماءمیر سلام کرد کے رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابو عبدالرحمان کرد کے گھرانے کی بلوچ قومی تحریک میں دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں میر سلام کرد نے بی ایس او کے پلیٹ فارم پر اپنے جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے آخری دم تک بلوچ قومی حقوق کیلئے ہر محاذ پر پیش پیش رہے۔ درایں اثناءسردار اخترجان مینگل نے پسنی میں المناک ٹریفک حادثے میں سابق پرنسپل و ماہر تعلیم محمداکبر ملازئی و ان کے بیٹے بیبرگ بلوچ کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اکبر ملازئی کا شمار بلوچستان خاص کر جھالاوان کے تعلیم یافتہ طبقے میں ہوتا ہے۔ انکی ا ور انکے جوانسال بیٹے کی المناک موت سے اہل علاقہ ایک شعور و تعلیم یافتہ شخص سے محروم ہوگئے۔
کوئٹہ سے مزید