کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی اجتماع ارکان میں مرکزی مشاورت سے فارمیسی کے طالب علم احسان اللہ ناصر کو سیشن 2026-27 کیلئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان ، ایل ایل بی کے طالب علم ایاز خان کاکڑ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا جبکہ اسلامی جمعیت طلباء ضلع کوئٹہ کے اراکین نے بیوٹمز کے شعبہ سوشیالوجی کے طالب علم عطاء الرحمٰن کو ناظم ، برہان صادق کو صدر بزم ساتھی بلوچستان منتخب کیا ہے دریں اثنا امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے اسلامی جمعیت طلباء کے ذمہ داران کیلئے استقامت کی دعا اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔