کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد بلوچ ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین دیگر عہدیداروں اور مجلسِ عاملہ کے ارکان نے دالبندین پریس کلب کے سابق صدر اور سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی عبدالستار کشانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی وفات سے بلوچستان کی صحافتی برادری ایک مخلص اور متحرک صحافی سے محروم ہو گئی ہے ۔