• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ صحت پنجاب کے ملازمین کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور میں محکمۂ صحت پنجاب کے ملازمین کا احتجاج 19ویں روز میں داخل ہو گیا۔

 لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز 5 روز سے بند ہیں جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے تمام سرکاری اسپتالوں میں 2 روز سے او پی ڈیز میں علاج معالجہ نہیں ہو رہا۔

پنجاب بھر سے آئے محکمۂ صحت کے ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے۔

مرد اور خواتین مظاہرین میں بنیادی اور دیہی ہیلتھ یونٹس کے ملازمین، لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور دیگر عملہ شامل ہیں۔

 احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، نرسز، پیرا میڈیکس اور پولیو ورکرز بھی شریک ہیں۔

صحت سے مزید