• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کا واقعہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے جناح اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کیا،چیئرمین وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹر فرخ رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نوجوان ڈاکٹروں کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے،ہم شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔