• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ آوروں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، مودی کی بڑھک

نئی دہلی (اے ایف پی)برصغیر میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا دی جائے گی ، حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے‘.

مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں نریندر مودی نے کہاکہ میں پوری دنیا سے کہتا ہوں، انڈیا ہر ایک دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی شناخت کرے گا، ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا۔ 

مودی کا کہناتھاکہ ان کے تعاقب میں ہر حد تک جائیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے۔ریاست بہار میں ایک تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہاکہ میں واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں جس نے بھی یہ حملہ کیا ہے اور جنہوں نے اس کی منصوبہ بندی کی، ان کو ان کے خیالات سے بڑھ کر قیمت چکانی ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید