اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) اسلام آباد میں متعین بھارتی ناظم الامور مسزگگیتاسری نواسن نے اپنے شوہر جو بھارتی پنجاب میں پولیس افسر ہے حال میں عجلت کے ساتھ واپس بھارت بھجوادیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کا درجہ اگست 2019ء میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرکے اسے یونین کا حصہ بنانے کی کارروائی کے بعد گرادیا گیا تھاجس سے ناظم الامور بھی سفارتی مشن کا سربراہ ہوتا ہے جمعرات کو مسز گیگیتا بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی طرف سے اپنے قومی دن اور یوم آزادی کے حوالے سے استقبالئے میں شرکت کیلئے آئی تو وہ قدرے پریشان اور خاموش دکھائی دے رہی تھی۔