اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ماتحت تمام اداروں کو تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی ) کے ذریعے حاصل برآمدات میں اضافے کا ڈیٹا خ 28 اپریل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے، یہ ہدایت حالیہ سیکٹورل ریفارمز میٹنگ کے بعد جاری کی گئی ہیں ، جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی انجینئرساجد بلوچ نے کی، اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ براہِ راست یا بالواسطہ تحقیقاتی مداخلت کے تحت حاصل شدہ برآمدی اعداد و شمار جمع کروائیں، ٹیکنالوجی انفارمیشن سروسز سیکشن، پاسٹک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سید آفتاب حسین شاہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو ڈیٹا وصول کرنے اور کوآرڈی نیشن کی ذمہ داری انجام دینگے۔