اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)24اپریل 2025 کو، بھارت نے باضابطہ طور پر پاکستان کو مطلع کیا کہ اس نے سندھ طاس معاہدہ 1960 کو فوری طورپر معطل کر دیا ہے۔ بھارت 1960میں راوی، بیاس، ستلج کا مکمل کنٹرول لے چکا،اب مغربی دریائوں چناب ، جہلم اور سندھ پرمنصوبوں کی تعمیر کیلیے پاکستان کی منظوری کا محتاج نہیں رہےگا۔یہ فیصلہ 22اپریل کو پہلگام، جموں و کشمیر میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد کیا گیا، جس میں 26سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، حالانکہ پاکستان نے اس کی تردید کی ہے۔ بھارتی وزارت جل شکتی کے سیکریٹری، دیباشری مکھرجی نے پاکستان کی وزارت آبی وسائل کے سیکریٹری سید علی مرتضیٰ کو خط لکھا، جس میں معاہدے کی معطلی کی اطلاع دی گئی۔