کراچی(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کیملاقات کے بعد نئی نہروں کی تعمیر سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس میں کیے گئے اعلان کو سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام نے اس ملاقات میں ہونے والے فیصلے کو یکسر رد کر دیا ہے۔سید زین شاہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل اور دیگر ادارے غیر مؤثر ہیں، کیونکہ ان کی بنیاد ہی بے انصافی اور جعلی انتخابات، خصوصاً فارم 47پر مبنی ہے۔