کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی ایشیا میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میںبرٹش میڈیکل جنرل (بی ایم جے )نے پاکستان کے ممتاز سرجن اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر ادیب رضوی کو سال گزشتہ کے عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ واضح رہے کہ بی ایم جے دنیا کا ایک معتبر طبی جریدہ ہے جو کہ برطانیہ سے ایک صدی سے شائع ہو رہا ہے۔