اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی،ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ زیکری وی ہارکن رائڈر نے بیرسٹر گوہر سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی، سیکورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں فریقین کی جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رف حسن بھی شریک تھے۔