• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ ٹین کے براڈ کاسٹ کریو میں دو درجن بھارتی بھی شامل ہیں

کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان سپر لیگ ٹین کے براڈ کاسٹ کریو میں دو درجن بھارتی بھی شامل ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کریو کے بغیر بھی پاکستان سپر لیگ جاری رہے گی۔لیکن ہم صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پروگرام کے مطابق ہوگی کریو کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ بھارتیوں کے ساتھ یا بغیر پی ایس ایل جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق اگر بھارتی کریو کے اراکین پاکستان سے واپس چلے گئے توپی سی بی متبادل اسٹاف کسی اور ملک سے بلوائے گا۔ذرائع کے مطابق بگی کیمرہ اور انجینئرنگ اسٹاف میں کئی بھارتی ہیں ۔ان میں سے آدھے بھارتی لاہور اور آدھے ملتا ن میں ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے لئے پاکستان میں موجود بھارتی باشندے بھی غیر یقنی صورتحال میں گھبراہٹ کا شکار ہیں وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے ویزوں کا اسٹیٹس کیا ہے۔ان میں سے کئی لوگ بھارت واپس جانا چاہتے ہیں۔تاہم پی ایس ایل حکام پلان بی کے تحت دوسرے ملکوں سے رابطے میں ہیں اور کئی کریو ممبرز کے متبادل کے طور پر پاکستان سے اسٹینڈ بائی کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید