اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی حکومت نے پاکستان کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا اکاؤنٹ ہندوستان میں معطل کردیا۔ بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ کو بلاک کرنے سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔ حکومت پاکستان کے بند کیے گئے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام نظر آ رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کو بھارتی حکومت کے قانونی مطالبے پر معطل کیا گیا۔