• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان رینجرز نے سرحد ی خلا ف ور زی پربھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف اہلکار نے پاکستانی سرحد عبور کی تھی۔ پاکستان رینجرز نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر ایک بی ایس ایف اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے غلطی سے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر سرحد پار کی۔
اہم خبریں سے مزید