اسلام آباد (فاروق اقدس)بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کا سخت ردعمل، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد کے فیصلوں اور زمینی حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے غیرملکی سفیروں کو بریفنگ ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو کی صورتحال اور دہلی کی جانب سے کئے گئے یکطرفہ اقدامات کے جواب میں اسلام آباد کے فیصلوں اور زمینی حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے اسلام آباد میں متعین غیر ملکی سفیروں، ہائی کمشنرز اور سینئر سفارتکاروں کو وزارت خارجہ کی جانب سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔
وزارت خارجہ کی سیکرٹری آمنہ بلوچ نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی تنائو کی صورتحال کے بارے میں انہیں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے غیرملکی سفیروں کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔