• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصدقہ اطلاع ہے بھارت TTP اور BLA کو مسلح کرتا ہے، وزیر دفاع

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مجھے کہا اور وہ بنیادی طور پر میں ایک credible انفارمیشن ملی ہے کہ ٹی ٹی پی ، بی ایل اے اور ہندوستانی ایجنٹ ٹی ٹی پی کا لیبل لگا کر انکو یہ ہتھیار بند کرتے ہیں اور ہندوستانی لینکس اسٹیبلش ہیں۔ بلوچستان کے ویران علاقے میں گاڑی روک لی جعفر ایکسپریس کا حادثہ کردیا، خیبرپختونخوا کے چار پانچ ڈسٹرک میں دہشت گردی ہو رہی ہے،بھارت کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی کرچکا ہے، جبکہ گجرات میں مودی کے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہماری فوج پوری طرح تیار ہے ہم ہر فرنٹ پر ہر طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے جو ایکشن لیے اس کے جواب میں ہم نے بھی ایکشن لیے دو چیزوں کا ہم نے اضافہ کیا ٹریڈ کو ہم نے بینڈ کیا اور ایئر اسپیس بھی بند کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب کے ساتھ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر دفاع نے کہا بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے خطرے پر ہمیں مصدقہ معلومات ملی ہیں۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو مسلح کر رہا ہے تاکہ ایک دہشت گردی کی لہر کو پھیلایا جائے۔ اقدامات کیے جارہے ہیں چاہے وہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہوں یا سیکورٹی فورسز جس میں سویلین اور خاکی دونوں ہیں وہ سب ہائی الرٹ پر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید