• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 24؍ گھنٹے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی انگیج منٹ کے ذریعہ مسائل کا پرامن حل تلاش کریں اور کشیدگی کو کم کریں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کی پاک بھارت کشیدگی پر بہت تشویش ہے وہ چاہتے ہیں کہ کشیدگی کی صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچایا جائے دونوں ممالک باہمی طور پر مسائل کا پرامن حل تلاش کریں۔
اہم خبریں سے مزید