• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، پاک بھارت کشیدگی، سرمایہ کاروں کے 240 ارب 16 کروڑ روپے ڈوب گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی، بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلا سے مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 2206 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 17 اور 16 ہزار کی حد برقرار نہ رہی ،74.34 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 240 ارب 16کروڑ 51 لاکھ روپے ہو گئی ہے ، کاروباری حجم بھی 16.27فیصد کم رہا، پاک بھارت کشیدگی کے بعد سرمایہ کاروں میں بے چینی اور خوف نظر آیا جس کی وجہ سے جمعرات کو مارکیٹ 658 پوائنٹس کی مندی پر کھلی اور اس کے بعد تمام اہم سیکٹرز میں فروخت کے شدید دباو سے مارکیٹ میں دن بھر مندی کے گہرے بادل چھائے رہے ، ایک موقع پر 100 انڈیکس 2565پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 14ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 2206.33پوائنٹس کی کمی سے 117226.15پوائنٹس سے کم ہو کر 115019.82 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید