اسلام آباد (ساجد چوہدری )ڈسکوز کو پچھلے 9ماہ کے دوران 221ارب روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے ، پاور ڈویژن کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ ڈسکوز کی کارکردگی میں موجود کوتاہیوں یعنی اضافی نقصانات اور ریکوری میں کمی کے باعث مالی سال 2024-25میں جولائی تا مارچ کے دوران 221کا نقصان ہوا، سب سے زیادہ نقصان کیسکو کو 102ارب روپے کا ہوا ، آئیسکو کو اس دوران 11ارب ، لیسکو کو9ارب روپے ، جیپکو کو 20 ارب ، فیسکو کو 23ارب روپے ، میپکو کو 17ارب ، پیسکو کو91ارب روپے، حیسکو کو47ارب ، سیپکو کو 53 ارب اور ٹیسکو کو 9ارب روپے کا نقصان ہوا۔