راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،ملکی وغیر ملکی کرنسی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،14افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد میں بھی 12وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ دو کاریں،5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تین موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی جبکہ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ چکلالہ کے علاقہ ڈھوک انور میں صبح 4بجے 3 ملزمان راز گل گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر آدھا تولہ زیور ، 25ہزار روپے اور 3 موبائل فون ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ آفیسرز کالونی میں نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد علی کا موٹرسائیکل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ بائی پاس کے قریب نامعلوم ملزمان مرزا شہنشا ہ ہما یو ں مختار سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔پنڈورہ میں 2نامعلوم عورتیں محمدہارون عباسی کے گھر سے 7تولہ طلائی زیورات مالیتی20 لاکھ روپے ،پنڈورہ میں فیصل عباس کے گھر تالے توڑ گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، پولیس فاؤنڈیشن کالونی میں گلفام حسین کے گھر سے 3تولے سونا ، ایکلاکھ روپے ، پسٹل،بحریہ ٹاؤن فیز8میں جاوید اقبال کےگھر سے3 ہزار ڈالر،3 لاکھ روپے، سونا 3 تولہ، موبائل ، 4 امریکن کریڈٹ کارڈ چوری کرلئے گئے ۔