• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی آلات، ای سگریٹس، ویپ فلیور اور لیتھیم بیٹریز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے المونیم اسکریپ کی آڑ میں بڑے پیمانے پر طبی آلات، ای سگریٹس،ویپ فلیور اور لیتھیم بیٹریز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، مقامی صنعت کار نے ملائشیا سے کنٹینر درآمد کیا تھا، ضبط شدہ سامان کی مالیت 14کروڑ روپے سے زیادہ ہے ،ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز کو ملنے والی اطلاع پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ( اے ایس او ) کی ٹیم نے کیو آئی سی ٹی سے کسٹمز کلئیر درآمدی کنٹینرز کی خصوصی مانیٹرنگ شروع کر دی ،ا س مانیٹرنگ کے دوران گذشتہ روز قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل (PMBQ) پورٹ محمد بن قاسم سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (EFS) کے تحت میسرز ڈومیسٹک انڈسٹریز کے ملائشیا سے منگائے گئے 40 فٹ کنٹینر نمبر جس میں81950 کلو گرام المونیم فوائل اسکریپ ظاہر کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید