اسلام آباد( را نا غلام قادر) 67ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سنیٹر مو لا نا عطا ء الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے جمعہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔رکن قائمہ کمیٹی سنیٹر بشریٰ بٹ اور ہوپ کے نمائند ےثناء اللہ اور مو لانا عبد الحسیب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ہوپ کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف۔ سیکرٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔سنیٹر عطا ء الر حمن نے 67ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر وزیر اعظم کو بریف کیا۔وزیر اعطم نے اظہار برہمی کیا کہ جب اتنا بڑا واقعہ ہونے جارہا تھا تو وزارت نے بر وقت اقدامات کیوں نہیں اٹھائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس معاملہ پر خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔