• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے 4 ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد( رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والی ہائوسنگ سوسائٹز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے آئی سی ٹی اور سی ڈی اے افسران پر مشتمل 4 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ ٹیموں کے افسران زون ٹو۔ای الیون۔زون فور۔زون فائیو میں ہاوسنگ سوسائٹز سے ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد نےنوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نائب تحصیلدار ومجسٹریٹ آئی سی ٹی سے اور ایک ایک افسر سی ڈی اے شعبہ پلاننگ سے شامل کئے گئے ہیں۔ زون فائیو کے لئے دو ٹیمیں بنائی گئی ہے۔ پہلی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد منشاء اور آئی سی ٹی کے مجسٹریٹ منظور حسین شامل جبکہ دوسری ٹیم میں ٹاون پلاننرارسلان عباس اور مجسٹریٹ آئی سی ٹی عبدالہادی شامل کئے گئے ہیں ۔ زون ii اور E الیون کے لئے سی ڈی اے کے ٹاون پلاننر خرم شہزاد اور آئی سی ٹی کے مجسٹریٹ ریاض علی شاہ شامل ہیں ۔زون فور کے لئے ٹیمموں میں ٹاون ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ عبداللہ خان اور آئی سی ٹی کے مجسٹریٹ قیصر نسیم کیانی شامل ہیں۔ ٹیمیں ہاوسنگ سوسائیٹر انتظامیہ سے پلاٹوں کی تعداد،الاٹ شدہ پلاٹس،بلڈنگز پلانز کی منظوری ،پلاٹوں کی ٹرانسفر فیسوں وغیرہ کے بارے معلومات حاصل کرینگی ۔
اسلام آباد سے مزید