• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم کا بے لگام سلسلہ جاری، 17 موٹرسائیکل چوری، 4 چھین لئے گئے

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 61 وارداتوں میں ایک کار ، 21 موٹر سائیکل اور 19 موبائل فون اڑا لئے گئے ۔ 4 موٹر سائیکل اور 5 موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ 12 موبائل فون جھبٹا مار کر چھین لئے گئے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے میں بلال کے گھر تالے ٹوٹ گئے اور چور 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات لے کر چلتے بنے۔ تھانہ کراچی کمپنی، شمس کالونی، نیو ٹاؤن اور تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھینے گئے۔وفاقی دارالحکومت پولیس نے سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کے صرف 12 مقدمات درج کئے جن میں ایک کار 5 موٹر سائیکل چوری ، تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں شمشیر اختر سے جھپٹامار کر تین لاکھ مالیتی موبائل فون چھین لیا گیا ۔ چوری کی دیگر وارداتوں میں بھی شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید