اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے 8 کروڑ 41 لاکھ سے زائد مالیت کی 1043 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 افراد کو گرفتار کر لیا ۔نوا کلی کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 400 گرام ویڈ اور 500 عدد ایکسٹی گولیاں، چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ملزم سے ایک کلوگرام چرس اور ایک کلوگرام آئس ،موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب خاتون سے 3کلو 600گرام چرس، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 6 کلو چرس،جی نائن مرکز اسلام آباد میں ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس،آر سی ڈی روڈ پر گڈانی حب کے قریب گاڑی سے 108 کلوگرام چرس،گوران ویو پوائنٹ پنجگور کے قریب گاڑی سے 900 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔