اسلام آباد (خسوصی نمائندہ) آئیسکو بورڈ ڈائریکٹر رانا عبدالستار، چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان، چیف انجینئر آپریشن اور دیگر سینئر افسران نے کسٹمر فیسیلٹیشن سینٹر جی نائن اسلام آباد، چاندی چوک اور مریڑ حسن راولپنڈی کا دورہ کیااور صارفین کو دی جانے والی سروسز کے بارے میں استفسار کیا۔ رانا عبدالستار نے ہدایات جاری کیں کہ صارفین کے بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کو جدید ٹیکنالوجی کو برئوئے کار لاتے ہوئے ایک ہی چھت تلے حل کیا جائے۔