ملتان ( سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران صرافہ بازار الیکشن 2025 (انصاف گروپ) کے اعزاز میں دیے گئے عشا ئیہ سے اُمیدوار برائے صدر سید عرفان شاہ،بانی گروپ عبدالرؤف شاہ،چیئرمین حاجی ریاض حسین،جنرل سیکریٹری خرم شہزاد (موتی والے) نے کہا ہے کہ تاجران 27 اپریل کو انصاف گروپ کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ہم نے ہمیشہ تاجروں کی خدمت کی اورآئندہ بھی خدمت کے جذبے کے مشن کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے حوالے سے عہدیداروں کے اعزاز میں دیے گئے عشا ئیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔