iاسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ29سال پہلے ہم نے “انصاف، انسانیت اور خودداری” کے بنیادی اصولوں کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی اور آج تک اپنے منشور پر قائم ہے ،جمعہ کو تحریکِ انصاف کے 29ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اڈیالہ جیل سے اپنے خصوصی پیغام میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ“ میں تحریکِ انصاف کے تمام ورکرز، سپورٹرز اور ووٹرز کو 29ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔