• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر شاہ ، روئی کے گودام آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیر شاہ میں واقع روئی کے گودام آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق شیرشا ہ کے علاقے جناح روڈ شیرشاہ گلی نمبر 53، میں واقعے روئی کے گودام میں ہفتہ کو اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کی اطلاع پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کئے، فائربریگیڈ حکام نے طویل جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا گیا،فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید