کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے ہفتہ کے روزصبح کی شفٹ میں جماعت نہم اردو کے پرچہ کے دوران کمپری ہینسو بوائز ہائر سیکنڈری اسکول عزیز آبا د کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسکول میں بد نظمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور نگراں کمرہ امتحان کو سخت تنبیہ کی اور کہا کہ کسی بھی امیدوار کو چیکنگ کے بغیر امتحانی مرکز میں نہ آنے دیں۔اس امتحانی مرکز پر انہوں نے ایک امیدوار سے موبائل فون اور نقل کا مواد برآمد کر کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کردیااور فوری طور پر اس کی رپورٹ بورڈ کے رپورٹنگ سیل میں جمع کرانے کی ہدایت دی۔