کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش ایمیچرز گالف چیمپئن شپ میں پاکستانی گالفرز پارکھا اعجاز اور آنیہ فاروق پر مشتمل ٹیم نے خواتین ایونٹ جیت لیا ۔پاکستان ٹیم نے بنگلہ دیش اے کو ایک اسٹروک کے فرق سے شکست دی۔