• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس و جامعات کو بلیک میل کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی اور سیکرٹری جنرل مفتی منیب الرحمن نے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو انتباہ کیا ہے کہ پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حکومتی اجازت ناموں کے بارے میں دینی مدارس و جامعات کو بلیک میل کیا جا رہا ہے اور دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرائیں، ورنہ اجازت نہیں ملے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب کے علم میں نہیں ہوگی اور یہ وفاقی وزارت تعلیم میں قائم ڈائرکٹر مذہبی تعلیم کے ذریعے نوکر شاہی کی سطح پر کیا جا رہا ہے، اس سے دینی مدارس و جامعات میں پنجاب حکومت کے بارے میں بدگمانی پیدا ہو رہی ہے، جو اس کے حق میں ہرگز مفید نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید