• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں لوٹ مار نہ رک سکی، 8 موٹرسائیکل، متعدد موبائل فون چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں،20 موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،10 افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔7افراد سے ان کے موٹرسائیکل چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد کے شہری بھی 6موٹرسائیکلوں ، موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے۔تھانہ کھنہ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیاگیا۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھانہ انڈسٹریل ایریااور تھانہ ہمک کے علاقوں میں ہوئیں۔ راولپنڈی میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب، صدیقی چوک ، ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈ ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ کابلی مارکیٹ ، تھانہ روات کے علاقہ بحریہ فیز8،،تھانہ چونترہ کے علاقہ گاہی سیداں میں ہوئیں ۔ بیشتر وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔ بحریہ فیز8میں عاصم منظور کے گھرسے بیگ جس میں 5ہزار تین سو امریکی ڈالرز،موبائل فون ، چیک بکس ور دیگر دستاویزات ،بحریہ فیز7میں حیدر علی کے آفس سے ایل ای ڈی مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اورلیب ٹاپ چوری کرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کے علاقہ ظفرالحق روڈ پر4موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمدعزیز اور اس کے دوست سے 3موبائل اور شناختی کارڈ لے اڑے ۔
اسلام آباد سے مزید