راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)غازی ویک کے تسلسل میں غازیوں کیلئے سکیورٹی ڈویژن اسلام آبادمیں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں ڈی آئی جی سکیورٹی وہیڈکوارٹرز سید علی رضا، ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک اورپولیس کے سینئرافسران سمیت غازیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے غازیوں کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کو میڈلز لگائے گئے۔