• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں سڑکوں کے کنارے لگائی گئی ریڑھیاں ضبط

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کے کنارے لگائی گئی ریڑھیوں اور ٹھیلوں کو ہٹا دیا گیا،عید الاضحیٰ کے حوالے سے مختلف مقامات پر قائم مویشی سیل پوائنٹس بھی ختم کردئیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنرز نے وال چاکنگ کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کردیں ،سری نگر ہائی وے، مری روڑ، سیکٹر ایف سیون اور آبپارہ میں سوڈا، آلو بخارا شربت سٹالز کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے 12 افراد گرفتار کرلیاگیا۔ مختلف علاقوں سے ضلعی انتظامیہ نے 33 ریڑھیاں قبضے میں لے لیں۔
اسلام آباد سے مزید