• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادبی و ثقافتی تنظیم سلسلہ اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ادبی و ثقافتی تنظیم سلسلہ اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ مشاعرہ کی صدارت شاعر وفا چشتی نے کی جبکہ مہمان خصوصی شاعرہ نورین طلعت عروبہ تھیں۔ مہمان اعزاز ضیا الدین نعیم تھے۔نعتیہ محفل میں خرم خلیق، کاشف عرفان، نصرت یاب نصرت، افتخار یوسف ، روبینہ شاد، ڈاکٹر رفیع الدین صدیقی، اطہر ضیا، رحمان حفیظ، نوشی ملک، فرید احمد چودھری ، سعید انور نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر نورین طلعت عروبہ نے نیشنل پریس کلب کی لائبریری کے لیے صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کو اپنے چار تازہ نعتیہ مجموعے پیش کیے۔
اسلام آباد سے مزید